Fatwa Online

کیا بیوی کی غیرموجودگی میں دی گئی طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:3400

السلام علیکم! اگر بیوی سامنے نہ ہو اور شوہر تین بار طلاق دے، تو کیا طلاق ہو جائے گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: علی

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 جنوری 2015ء

موضوع:طلاق

جواب:

اگر بیوی کی غیر موجودگی میں خاوند بلا اکرہ اور سوچ سمجھ کر اپنی بیوی کو طلاق دے تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ خواہ بیوی سامنے موجود ہو یا نہ ہو، طلاق زبانی دی ہو یا تحریری یا کوئی بھی طریقہ اختیار کیا گیا ہو۔ خاوند جتنی بار طلاق دے گا اتنی بار ہی واقع ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 04 December, 2024 01:33:02 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3400/