جواب:
جی نہیں! اگر ناخن اتنے بڑھے ہوئے ہوں کہ ان کی جڑ تک پانی نہ پہنچ سکے تو وضو نہیں ہوتا کیونکہ پانی ناخنوں کی جڑ تک پہنچانا ضروری ہے۔ ناخنوں کی جڑ سے مراد وہ حصہ ہے جو انگلیوں کے گوشت سے جڑا ہوا ہو، اگر ناخن اتنا بڑھا ہوا ہے کہ ناخن کے نیچے میل کچیل جمع ہو تو ناخنوں کا کاٹنا ضروری ہے تاکہ پانی جڑ تک پہنچ جائے بصورتِ دیگر وضو نہ ہوگا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔