Fatwa Online

کیا بینک سے قسطوں پر گاڑی لینا جائز ہے؟

سوال نمبر:3382

السلام علیکم مفتی صاحب! میں یہ جاننا چاہتا ہوں‌ کہ کیا بینک کے ذریعے قسطوں پر گاڑی لینا جائز ہے؟ اس کے ساتھ ہونے والی انشورنس سے متعلق بھی بتایئے کہ کیا وہ جائز ہے یا ناجائز؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد منصور اختر

  • مقام: رحیم یار خان
  • تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2014ء

موضوع:بیمہ و انشورنس

جواب:

بینک سے قسطوں پر گاڑی لینا جائز ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ بینک سے یہ طے کرلیں کہ گاڑی کی کُل قیمت کتنی مدت تک ادا کرنی ہے اور ماہانہ یا سالانہ کتنی قسط ادا کرنی ہے۔ بینک جس کمپنی سے گاڑی لے رہا ہے، اس سے تمام معاملات بینک طے کرے۔ بینک کمپنی کو یکمشت ادائیگی کرے یا قسطوں میں، آپ کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو۔

انشورنس کے بارے میں مطالعہ کے لیے ملاحظہ کیجیے:

انشورنس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 06:30:41 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3382/