Fatwa Online

کیا مسجد میں سونا جائز ہے؟

سوال نمبر:3360

السلام علیکم! کیا مسجد کے اس حصہ میں جہاں‌ باجماعت نماز پڑھی جاتی ہے، وہاں سونا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اظہر محمود

  • مقام: ایبٹ آباد
  • تاریخ اشاعت: 25 نومبر 2014ء

موضوع:مسجد کے احکام و آداب

جواب:

اعتکاف کے علاوہ مسجد میں سونا مسجد کے آداب کے خلاف ہے۔ مسجد میں سونے کے بارے میں فقہاء میں اختلاف ہے، بعض نے اسے جائز کہا ہے اور بعض نے ناجائز۔ لیکن یہ بات حتمی ہے کہ بغیر مجبوری کے مسجد میں سونا مکروہ ہے۔ اس لیے احتیاط بہتر ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 05:45:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3360/