کن چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا؟
سوال نمبر:334
کن چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء
موضوع:وضوء | طہارت
جواب:
درج ذیل امور سے وضو نہیں ٹوٹتا :
- خون کا ظاہر ہونا جو اپنی جگہ سے بہا نہ ہو۔
- خون بہے بغیر گوشت کا گر جانا۔
- کیڑے کا زخم سے یا کان سے یا ناک سے نکلنا۔
- عضو تناسل کو چھونا۔
- عورت کو چھونا۔
- قے جو منہ بھر کر نہ آئے۔
- بلغم کی قے اگرچہ بلغم زیادہ ہو۔
- کسی ایسی چیز سے ٹیک لگا کر سونا کہ اسے ہٹا لیا جائے تو آدمی گر جائے۔
- بیٹھ کر سویا اور گرگیا تب بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے، لیکن رکوع و سجدہ یا قیام و
قعود میں سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا جب تک گر نہ جائے۔
- نماز پڑھنے والے کا سو جانا اگرچہ وہ رکوع یا سجدے کی حالت میں ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 21 November, 2024 07:00:24 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/334/