وضو کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟
سوال نمبر:333
وضو کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء
موضوع:وضوء | طہارت
جواب:
وضو توڑنے والی چیزیں درج ذیل ہیں :
- پاخانہ یا پیشاب کی جگہ سے کسی چیز کا نکلنا۔
- جسم کے اندر کسی جگہ سے خون یا پیپ کا نکل کر مخرج سے پاک جگہ پر پہنچنا۔
- تکیہ لگا کر سونا۔
- منہ بھر کے قے آنا۔
- بالغ کا نمازِ جنازہ کے علاوہ نماز کے اندر قہقہہ لگانا۔
- بے ہوشی۔
- مباشرتِ فاحشہ۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 23 November, 2024 02:41:51 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/333/