ایسی کون سی چیزیں ہیں جو وضو کے مکروہ ہونے کا سبب بنتی ہیں؟
سوال نمبر:332
ایسی کون سی چیزیں ہیں جو وضو کے مکروہ ہونے کا سبب بنتی ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء
موضوع:وضوء | طہارت
جواب:
درج ذیل امور کی بناء پر وضو مکروہ ہو جاتا ہے :
- کلی کے لیے بائیں ہاتھ سے منہ میں پانی ڈالنا۔
- عذر کے بغیر ایک ہاتھ سے منہ دھونا۔
- منہ دھوتے وقت زور سے منہ پر چھینٹے مارنا۔
- وضو کرتے وقت پانی کو ضرورت سے کم استعمال کرنا۔
- وضو کرتے وقت پانی کو ضرورت سے زیادہ استعمال کرنا۔
- وضو کرتے ہوئے دنیاوی گفتگو کرنا۔
- گلے کا مسح کرنا۔
- ناپاک جگہ پر وضو کا پانی گرانا۔
- عورت کے غسل یا وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا۔
- وضو کے پانی کے قطرے وضو کے برتن میں ٹپکانا۔
- ہر سنت کا ترک مکروہ ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 21 November, 2024 07:32:50 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/332/