اگر پشاب کے ساتھ منی کے قطرے آئیں تو کیا غسل واجب ہوجاتا ہے؟
سوال نمبر:3294
السلام علیکم! اگر پیشاب کے ساتھ منی یا مزی کے قطرے آئیں تو کیا غسل واجب ہوجاتا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: دانیال قریشی
- مقام: کراچی
- تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2014ء
موضوع:غسل | طہارت
جواب:
پیشاب کے ساتھ منی یا مزی کے قطرے آنے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ بھی بیماری،
چوٹ لگنے اور بوجھ اٹھانے یا اسی طرح کے کسی بھی کام میں بغیر شہوت کے منی نکل آئے
تو غسل واجب نہیں ہوتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 11:01:21 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3294/