Fatwa Online

کیا موٹر سائیکل کی لکی کمیٹی جائز ہے؟

سوال نمبر:3275

السلام علیکم! کیا موٹر سائیکل کی لکی کمیٹی جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شکیل نواز

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 27 جون 2014ء

موضوع:لکی کمیٹی

جواب:

آپ نے یہاں وضاحت نہیں کی کہ اس کمیٹی کا طریقہ کار کیا ہے۔

اگر تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس کی موٹر سائیکل نکلی ہے اس کو موٹر سائیکل دے کر آئندہ شامل نہیں کیا جائے گا اور باقی ممبران آخر تک کمیٹی دیں گے، تو یہ طریقہ غلط اور اسلامی اقتصادی اُصولوں کے خلاف ہے۔ اس کے بر عکس اگر کمیٹی کے تمام ممبران آخر تک پیسے جمع کرواتے رہیں اور سب کو موٹر سائیکل بھی ملے اور ان کمیٹیوں کی رقم سے ہونے والی سرمایہ کاری سے ملنے والے نفع کو بھی برابر برابر تقسیم لیا جائے تو یہ طریقہ درست ہوگا۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

لکی ڈرا سکیم کے تحت انعامات حاصل کرنا کیسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 04:11:17 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3275/