Fatwa Online

اسلام کا پسندیدہ نظامِ حکومت کون سا ہے؟

سوال نمبر:3273

السلام علیکم! اسلام خلافت کی تعلیمات دیتا ہے یا جمہوریت کی؟ قرآن و حدیث سے تفصیلی جواب دیں۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: عمران

  • مقام: دبئی
  • تاریخ اشاعت: 12 جون 2014ء

موضوع:امور سیاست

جواب:

اسلام کا تصورِ سیاست یہ ہے کہ ’’حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ نیک، صالح اور ایماندار مسلمان بطور امین اختیارات کا اہل ہے، جو کہ مسلمانوں کی مشاورت سے چنا جائے گا اور دینِ حق کو نافذ کرنے کا پابند ہوگا‘‘۔ اس صول کی بنیاد پر جب بھی کوئی حکومت بنے گی وہ اسلامی حکومت ہوگی۔ اس کو خلافت، شورائیت یا جمہوریت میں سے جو نام دے لیا جائے۔ہر وہ نظامِ حکومت جس میں قانون کا سر چشمہ قرآن و سنت اور رول ماڈل ریاستِ مدینہ ہو وہ اسلام کا پسندیدہ نظامِ حکومت ہے۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

اسلامی‌ جمہوریت کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 03:19:39 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3273/