Fatwa Online

معجزہ حضرت علی علیہ السلام کی حقیقت کیا ہے؟

سوال نمبر:3249

السلام علیکم! معجزہ حضرت علی علیہ السلام کی کیا حقیقت ہے؟ نیز ختم مشکل کشا کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فیضان قا دری رضوی

  • مقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 01 جولائی 2014ء

موضوع:متفرق مسائل  |  فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:

معجزہ سیدنا علی و سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھما، دس بیبیوں کا معجزہ، ختمِ مشکل کشاء، دس بیبیوں کی کہانی وغیرہ سب من گھڑت کہانیاں ہیں۔ ایسی تمام کتابیں یا رسالے بے بنیاد، بلاجواز اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

مذکورہ بالا پاکیزہ ہستیوں اور دیگر قابلِ قدر شخصیات کے بارے میں اس طرح کی من گھڑت باتیں کرنا درست نہیں۔ ہمیں ایسے تمام جلیل القدر بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، اور تلاوتِ کلامِ مجید یا نیک اعمال کا ثواب ان کے حضور پیش کرنا چاہیے۔ من گھڑت اور جھوٹی کہانیاں ان کی طرف منسوب کرنے کی بجائے احادیث میں‌ جو ان کے مناقب بیان ہوئے ہیں‌ ، ان کا تذکرہ کیا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 05:22:34 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3249/