Fatwa Online

کیا ڈبل سٹوری مکان، کالی پگڑی اور بچے کے پنگھوڑے کا استعمال جائز ہے؟

سوال نمبر:3242

ہمارے خاندان میں ڈبل سٹوری مکان، کالی پگڑی اور بچے کے لیے پنگھوڑا استعمال کرنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ بہت عرصہ پہلے کسی بزرگ نے ان کے استعمال سے منع کیا تھا۔ اب میں اس روایت کو توڑنا چاہتا ہوں۔ کیا اس میں کوئی قباحت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مدثر شبیر عثمانی

  • مقام: جہلم
  • تاریخ اشاعت: 30 مئی 2014ء

موضوع:معاشرت

جواب:

جو کام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع نہیں کیا، آپ کے خاندان والوں نے اپنے اوپر کیوں منع کر لیا؟ سیاہ امامہ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے، حیرت ہے اُس بزرگ نے اس سے کیوں منع کر دیا؟ آج کل زمین کی کمی اور مہنگائی کی وجہ سے ڈبل سٹوری مکان نہیں بنائیں گے، تو کہاں جائیں گے؟ گھر میں کوئی اور نہیں ہے تو ماں اپنے بچے کو پنگھوڑے میں ہی رکھے گی۔

آپ قرآن و حدیث کے منع کیے ہوئے کو اپنے اوپر حرام کریں۔ باقی جو بھی استعمال کریں، اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 04:47:22 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3242/