Fatwa Online

خواب میں‌ کسی بزرگ کی زیارت پر اگر آواز آئے کہ یہ تمہارے نبی ہیں، تو خواب کی تعبیر کیا ہو گی؟

سوال نمبر:3237

السلام علیکم مفتی صاحب! میں نے ایک خواب میں سفید کپڑوں میں ملبوس اور عمامہ باندھے ہوئے ایک خوبصورت بزرگ کو دیکھا ہے، اور ان کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری صاحب سر جھکائے ہوئے کھڑے ہیں۔ اور مجھے ایک آواز آتی ہے کہ یہ تمھارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں ان کی زیارت کرتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: رانا وقار حسین

  • مقام: راجہ جنگ، قصور
  • تاریخ اشاعت: 01 جولائی 2014ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:
اچھا اور مبارک خواب ہے۔ مبشرات میں سے ہے۔ آپ کے لیے خوشخبری ہے۔ لہٰذا آپ پر سکون رہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 07:05:14 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3237/