Fatwa Online

کیا بیوی کی لڑکی سے اس کے موجودہ شوہر کی پہلی بیوی کے لڑکےکی شادی جائز ہے؟

سوال نمبر:3231

اسلام علیکم! مجھے شادی سے متعلق ایک مسئلہ کی وضاحت درکار ہے۔ ایک مطلقہ خاتون کی پہلے شوہر سے ایک لڑکی ہے۔ اس خاتون کی دوسری شادی جس شوہر سے ہوتی ہے، اس کی اپنی پہلی مرحومہ بیوی سے ایک لڑکا ہے- کیا اس خاتون کی لڑکی سے اس کے موجودہ شوہر کے پہلی بیوی کے لڑکے سے شادی جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

  • مقام: حیدرآباد دکن، بھارت
  • تاریخ اشاعت: 30 مئی 2014ء

موضوع:نکاح

جواب:

مذکورہ خاتون کے پاس اس کے سابقہ شوہر سے جو بیٹی ہے، اس سے موجودہ شوہر کے بیٹے کا نکاح جائز ہے۔ ایسے نکاح میں شرعا کوئی ممانعت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 05 May, 2024 02:42:39 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3231/