کام میں دل نہ لگ رہا ہو تو کیا وظیفہ پڑھا جائے؟
سوال نمبر:3228
السلام علیکم! میں کوئی بھی کام کرتا ہوں، تو دل نہیں لگتا۔ اور نہ ہی پڑھائی میں دلچسبی پیدا ہوتی ہے۔ براہِ مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں کہ میری پریشانی دور ہو۔
سوال پوچھنے والے کا نام: بابر رحیم
- مقام: اوستا محمد، بلوچستان
- تاریخ اشاعت: 30 مئی 2014ء
موضوع:وظائف
جواب:
پانچ وقت نماز ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کم از کم بیس مرتبہ درود و سلام
کا ورد اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔ اس کے علاوہ بھی جتنا درود و سلام آسانی سے
پڑھ سکیں بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ برکت فر مائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 10:38:28 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3228/