Fatwa Online

کیا غیر محرم کے سامنے خاوند کو ناپسندیدہ کہنے سے نکاح ٹوٹ‌ جاتا ہے؟

سوال نمبر:3226

السلام علیکم!‌ زید کی بیوی شادی سے پہلے کسی لڑکے کو پسند کرتی تھی۔ والدین کی رضا مندی کی وجہ سے اس نے زید سے شادی کرلی۔ تقریبا آٹھ سال بعد زید کی بیوی کی اس پہلے لڑکے سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ میں آٹھ سال سے رو رہی ہوں۔ میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ زید نے یہ ساری باتیں‌ سن لیں۔ مگر زید کی بیوی کہنے لگی کہ میں‌ تو مذاق کر رہی تھی، میں تمہارے ساتھ بہت خوش ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح ایک غیر محرم سے یہ باتیں کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ کیا انہیں تجدیدِ نکاح کی ضرورت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ

  • مقام: حیدرآباد، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 30 مئی 2014ء

موضوع:نکاح

جواب:

اس طرح نکاح تو نہیں ٹوٹا لیکن اس لڑکی نے اپنے دل کی بات کی ہے۔ اصل میں ظلم اس کے والدین نے کیا ہے جو اس کی مرضی کے بغیر شادی کی، جبکہ اسلام اس طرح زبردستی کی شادی کی اجازت نہیں دیتا۔ البتہ نکاح میں کوئی خرابی نہیں آئی، تجدید نکاح کی ضرورت نہیں۔

مزید مطالعہ کے لیے ملاحظہ کیجیے:

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 09:41:31 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3226/