Fatwa Online

نعلینِ پاک کا بوسہ لینے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3224

السلام علیکم! نعلینِ پاک کا بوسہ لینے کا کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام فرید

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 مئی 2014ء

موضوع:ادب و تکریم مصطفٰی ﷺ

جواب:

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

ذَلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ۔

(الحج، 32:22)

یہی (حکم) ہے، اور جو شخص اﷲ کی نشانیوں کی تعظیم کرتا ہے (یعنی ان جانداروں، یادگاروں، مقامات، احکام اور مناسک وغیرہ کی تعظیم جو اﷲ یا اﷲ والوں کے ساتھ کسی اچھی نسبت یا تعلق کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں) تو یہ (تعظیم) دلوں کے تقوٰی میں سے ہے (یہ تعظیم وہی لوگ بجا لاتے ہیں جن کے دلوں کو تقوٰی نصیب ہوگیا ہو).

لہٰذا نعلینِ پاک کا بوسہ لینا سعادت کی بات ہے، کیونکہ اس کی نسبت بہت بلند ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 06:19:47 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3224/