Fatwa Online

کیا قادیانی کی مالی مدد کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:3215

السلام علیکم مفتی صاحب! میرے ماموں نے ایک قادیانی عورت سے شادی کی، جس میں سے ان کے بچے بھی ہیں۔ میاں بیوی میں اب طلاق ہو چکی ہے۔ ماموں کی اولاد قادیانیت کی ہی پیروی کرتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان بچوں کی کوئی مالی مدد کرنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نامعلوم

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2016ء

موضوع:معاملات  |  ختم نبوت

جواب:

مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے ماننے والے قادیانی، احمدی اور لاہوری گروہ خارج از اسلام، کافر، مرتد اور زندیق ہیں اور ان سے معاملات کا حکم دیگر کفار سے مختلف ہے کیونکہ یہ مرتد اور زندیق ہونے کے باوجود اپنے کفر کو اسلام کہتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کے ماموں کی مذکورہ اولاد عاقل و بالغ ہے اور ان کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کی جا چکی ہے، اس کے باوجود وہ مذہبِ قادیانیت پر قائم ہیں اور اسی کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں تو آپ ان کی مالی امداد نہیں کرسکتے۔ آپ کو ان سے قطع تعلقی اختیار کرنی چاہیے ورنہ آپ بھی قیامت کے دن محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجرم ہوں گے۔ مسئلہ قادیانیت کی وضاحت کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل کتاب ملاحظہ کیجیے:

عقیدہ ختم نبوت

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 04:28:38 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3215/