Fatwa Online

کیا خواتین غیرضروری بالوں کی صفائی کیلیے بلیڈ استعمال کر سکتی ہیں‌؟

سوال نمبر:3208

السلام علیکم! کیا خواتین غیر ضروری بالوں کو کاٹنے کے لئے ایسی مشین استعمال کر سکتی ہیں‌ جس میں بلیڈ لگے ہوں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عائشہ قادری

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 02 جولائی 2014ء

موضوع:طہارت

جواب:

غیر ضروری بال صاف کرنے کے آلات کے سلسلہ میں شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ جس طرح آسانی کے ساتھ ممکن ہو، ان بالوں کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیکن عورتوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ پاوڈر یا کریم وغیرہ ہی استعمال کریں۔ بلیڈ کا استعمال بھی ناجائز نہیں ہے۔ عورتیں غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے بلیڈ والی مشین یا کوئی بھی طریقہ اختیار کر سکتی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 06:37:40 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3208/