Fatwa Online

بچی کے زیادہ رونے کی صورت میں کونسا وظیفہ پڑھا جائے؟

سوال نمبر:3205

السلام علیکم! چھوٹی بیٹی جسکی عمر ایک سال دس ماہ ہے۔ آجکل ہر بات پر چیخنا چلانا اور روتے رہنا شروع کر دیا ہے۔ضدی بھی ہوتی جا رہی ہے۔ڈانٹ کر چپ کراتے ہیں، مگر اس سے زایادہ چڑ چڑی ہو جاتی ہے۔ کوئی دُعا وظیفہ بتا دیں تاکہ ہماری مشکل حل ہو جائے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ماہم

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 جولائی 2014ء

موضوع:وظائف

جواب:

پانچ وقت نماز ادا کریں اور ہر نماز کے بعد درج ذیل وظیفہ ایک مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر لیں اور بچی کو پلائیں۔ جب تک ٹھیک نہیں ہو جاتی یہ وظیفہ جاری رکھیں۔۔

تعوذ، تسمیہ کے بعد گیارہ مرتبہ لا الہ الا اللہ، گیارہ مرتبہ درود وسلام، سورۃ الفاتحہ، آیت الکرسی، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ایک ایک مرتبہ پھر آخر میں گیارہ بار درود وسلام پڑھیں ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 09:01:32 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3205/