Fatwa Online

کیا مرشد کے پاوں کو بوسہ دیا جا سکتا ہے؟

سوال نمبر:3188

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ کیا مرشد کے پاوں کو بوسہ دیا جا سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: طیب شہزاد

  • مقام: پنڈی بھٹیاں
  • تاریخ اشاعت: 20 مئی 2014ء

موضوع:تعظیم و آداب

جواب:

مرشد اگر شریعت کا پابند ہو، مریدوں کا متلاشی نہ ہو، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے مشن کو فروغ دے رہا ہو، لوگ اس سے دین کا فہم و ادراک پائیں تو ایسے مرشد کے پاوں کو بوسہ دیا جا سکتا ہے۔ آج کے دور میں بہت کم لوگ اس قابل ہیں۔ لہٰذا یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جس کو مرشد کہا جا رہا ہے وہ ایسا کہلانے کا حقدار بھی ہے یا نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 09:15:32 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3188/