Fatwa Online

صاحبِ حثیت کو پہلے حج کرنا چاہیے یا عمرہ؟

سوال نمبر:3153

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی صاحب حثیت ہے تو وہ پہلے حج کرے یا عمرہ؟اگر کوئی شخص گھریلو وجوہات کی وجہ سے پہلے عمرہ کر لیتا ہے تو کیا اب اس پر حج کرنا لازم ہے؟ اگر حج کرے گا تو کیا وہ گنہگار ہو گا؟ کیا اس کا عمرہ قبول بھی ہو گا یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سید ارتضی

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

موضوع:عمرہ کے احکام و مسائل  |  حج  |  عبادات

جواب:

عمرہ کرنے سے حج فرض نہیں ہوتا، حج صاحب استطاعت شخص پر فرض ہوتا ہے۔ جو استطاعت رکھتا ہے، حج کرے اور وہاں جا کر جتنے عمرے کر سکتے ہیں بے شک کریں، کوئی پابندی نہیں ہے۔ عمرہ کرنے کا وقت پہلے میسر ہو تو پہلے بھی کر سکتے ہیں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
حج کے بجائے عمرہ کرنے کی استطاعت ہو تو کیا عمرہ کیا جا سکتا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 08:23:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3153/