کیا دوسری رکعت میں قرات کی جانے والی سورت پہلی رکعت کی سورت سے چھوٹی ہونا ضروری ہے ؟
سوال نمبر:3126
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ:
کیا امام کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوسری رکعت میں جس سورہ کی قرات کرے وہ پہلی رکعت میں تلاوت کردہ سورت سے چھوٹی ہو ؟
سوال پوچھنے والے کا نام: حبیب الرحمن
- مقام: لاہور
- تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء
موضوع:نماز میں قرات | نماز کے مستحبات
جواب:
پہلی رکعت میں بڑی سورت اور دوسری میں چھوٹی قرات کرنا مسنون ومستحب ہے۔ دانستہ
ایسا نہیں کرنا چاہیے، اگر ہو جائے تو نماز بلاکراہت
ہو جاتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 05:28:58 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3126/