Fatwa Online

اللہ تعالیٰ کی مشہور آسمانی کتابیں کون سی ہیں اور وہ کن پیغمبروں پر نازل ہوئیں؟

سوال نمبر:31

اللہ تعالیٰ کی مشہور آسمانی کتابیں کون سی ہیں اور وہ کن پیغمبروں پر نازل ہوئیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمان بالکتب

جواب:

اللہ تعالیٰ نے گزشتہ زمانے میں مختلف قوموں کی ہدایت کے لئے صحیفے اور کتابیں نازل کی ہیں، ان میں سے چار مشہور کتابیں یہ ہیں جو اللہ نے اپنے پیغمبروں پر نازل فرمائیں۔

توریت : حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی۔

زبور : حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل کی گئی۔

انجیل : حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی۔

قرآن حکیم : اللہ تعالیٰ کی آخری اور افضل و اکمل کتاب ہے جو اللہ نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل فرمائی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 10:03:00 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/31/