Fatwa Online

کیا اپنی مطلقہ کو حلال کرنے کے لیے کنیز بنایا جا سکتا ہے؟

سوال نمبر:3083

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایک خاوند نے بیوی کو تین دفعہ طلاق دیدی تو نکاح ختم ہو گیا، لیکن اگر وہی بیوی کنیز کی حیثیت سے خریدے تو کیا وہ حلال ہو گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حینہ بیگ

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2014ء

موضوع:طلاق

جواب:

پہلی بات یہ ہے کہ نارمل حالت میں صریح الفاظ کے ساتھ تین بار طلاق دینے سے تین ہی واقع ہو جاتی ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ آج کل غلام لونڈی نہیں ہیں، ایک آزاد انسان کو بیچنا خریدنا جائز نہیں ہے، لہذا آپ اپنی مطلقہ بیوی کو خرید نہیں سکتے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 12:17:51 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3083/