جواب:
قرآن پاک میں ہے:
مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُّرْشِدًا.
جسے اﷲ ہدایت فرما دے سو وہی ہدایت یافتہ ہے، اور جسے وہ گمراہ ٹھہرا دے تو آپ اس کے لئے کوئی ولی مرشد (یعنی راہ دکھانے والا مددگار) نہیں پائیں گے۔
الکھف، 18 : 17
لہذا قرآن پاک سے یہ تو ثبوت مل گیا کہ گمراہ کا کوئی ولی مرشد نہیں ہوتا اور گمراہ شیطان کے راستے پر ہی ہوتا ہے۔
مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔