Fatwa Online

بیرون ملک رہتے ہوئے بیوی کی حقوق کیسے پورے کیے جائیں؟

سوال نمبر:3066

السلام علیکم میں نے آٹھ سال پہلے خاندان کی مرضی سے اپنی کزن سے شادی کی تھی، اس کے تین سال بعد میں نے یہاں اٹلی میں ایک مسلمان خاتون سے شادی کر لی جو میرے ساتھ رہتی ہے۔ دونوں سے ایک ایک بچہ ہے، میں اپنے مالی مسائل کی وجہ سے دو دو تین تین سال پاکستان نہیں جا سکتا، اس کی وجہ سے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں گناہ کر مرتکب ہو رہا ہوں کیوں کہ جو بیوی پاکستان میں ہے اس کے حقوق پورے نہیں کر پا رہا، اس صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہئیے؟ اسلام مجھے کیا حکم دیتا ہے، براہ کرم رہنمائی فرمائیں اور خصوصی دعا بھی فرمائیں، شکریہ۔

سوال پوچھنے والے کا نام: خالد رضا

  • مقام: ویرونا (اٹلی )
  • تاریخ اشاعت: 09 اپریل 2014ء

موضوع:زوجین کے حقوق و فرائض

جواب:

آپ نے دوسری شادی کر کے پہلے والی بیوی پر ظلم عظیم کیا ہے، آپ کو چاہیے تھا دوسری شادی کرنے کے بجائے پہلی بیوی کو اپنے پاس بلاتے۔ اب آپ پر فرض ہے کہ دونوں بیویوں اور بچوں کے حقوق پورے کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 08:26:14 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3066/