کیا سونا بھی ترکہ میں شمار کیا جاتا ہے؟
سوال نمبر:3049
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ والد کی وفات کے بعد اس کی چھوڑی ہوئی دولت یا زمین ترکہ میں آتی ہے۔ اسی طرح والدہ کی بیچی ہوئی جائیداد جیسے سونا وغیرہ بھی ترکہ کے طور پر تقسیم ہو گا۔
سوال پوچھنے والے کا نام: ارسلان احمد
- مقام: راولپنڈی، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2014ء
موضوع:تقسیمِ وراثت
جواب:
مرنے والے کی ملکیت میں ہر چیز مثلا سونا، چاندی، زمین اور مال ودولت وغیرہ ورثاء
میں تقسیم کی جائے گی۔ لیکن سب سے پہلے اس کے کفن دفن پر اٹھنے والے اخراجات ادا کرنے
کے بعد قرض ادا کیا جائے گا اگر اس کے ذمہ ہو، پھر وصیت اگر ہو تو 1/3 سے پوری کرنے
کے بعد ورثاء میں تقسیم کریں گے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 04 December, 2024 12:50:18 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3049/