Fatwa Online

صنعتی پیداوار اور سروس انڈسٹری کی آمدنی پر زکوۃ کیسے عائد ہونی چاہیے؟

سوال نمبر:3039

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ جدید صنعتی پیداوار اور سروس انڈسٹری کی آمدنی پر زکوۃ کیسے عائد ہونی چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طارق راحیل

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 فروری 2014ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

جس دن آپ صاحب نصاب ہو جائیں اس دن سے لے کر اگلے سال اسی دن تک اگر آپ صاحب نصاب رہیں تو سال کے آخر میں جتنا مال ودولت آپ کے پاس ہو اس پر زکوۃ ادا کی جائے گی۔ مشینری، خام مال اور وہ رقم جو آپ نے ادا کرنی ہے اس پر زکوۃ نہیں ہو گی، اس کے علاوہ سب کو نصاب میں شامل کریں گے۔ یہاں نہیں دیکھا جائے گا کہ سال کے درمیان میں یا فلاں مہینے مال زیادہ تھا اور فلاں میں کم، صرف یہ دیکھیں گے کہ کیا آپ سارا سال صاحب نصاب رہے ہیں؟ اور آخر پر جتنا ہی مال ہو اس پر زکوۃ ادا کر دیں گے۔ صاحب نصاب ہونا شرط ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کس زمین‌ پر زکوۃ لاگو ہو گی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 15 January, 2025 01:02:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3039/