کیا حالت نشہ میں دی گئی طلاق واقع ہو جاتی ہے؟
سوال نمبر:3034
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا حالت نشہ میں طلاق دینے سے واقع ہو جاتی ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: ساجد خان
- مقام: مہاراشٹرا، انڈیا
- تاریخ اشاعت: 05 فروری 2014ء
موضوع:طلاق | تمباکو نوشی اور منشیات
جواب:
اگر کوئی شخص حرام نشہ آور چیز اپنی مرضی سے استعمال کرے اور نشہ آ جائے ایسے نشہ
میں طلاق واقع ہو جاتی ہے۔
طلاق السکران واقع.
نشہ کرنے والے کی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔
مرغینانی، الھدایۃ، 2 : 329، کراچی
لہذا مذکورہ شخص کو اگر نشہ کی عادت ہے اور اس نے خود نشہ کر کے اپنی بیوی کو طلاق
دی ہے تو واقع ہو گئی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 22 November, 2024 01:59:01 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3034/