Fatwa Online

کیا مدرسہ میں‌ اذان کے ساتھ باجماعت نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی؟

سوال نمبر:3027

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا مدرسہ میں‌ اذان کے ساتھ نماز باجماعت پڑھنے سے نماز ہو جائے گی؟ طلبہ کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے مدرسہ میں‌ اذان اور نماز ادا کر سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: قاری محمد اقبال قادری

  • مقام: یو-پی، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 10 جنوری 2014ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل  |  نماز  |  عبادات

جواب:

اگر تو مدرسہ کے قریب مسجد ہے پھر تو اس میں نماز ادا کرنی چاہیے۔ مسجد دور ہے تو پھر یہی بہتر ہے مدرسہ میں مسجد ظاہر کی جائے وہاں اذان بھی کہی جائے اور اہل محلہ بھی وہاں نماز ادا کریں کیونکہ مدرسہ کے طلبہ کے لیے مسجد دور ہو تو اہل محلہ کے لیے بھی دوری ہو گی۔ جب اذان عام ہو گی تو مسجد کے حکم میں تمام لوگ وہیں نماز ادا کریں۔ وگرنہ نماز تو ہو جائے گی لیکن مسجد کا ثواب نہیں ملے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 01:59:33 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3027/