Fatwa Online

رسول اللہ (ص) کی نبوت کے اعلان سے پہلے نکاح کیسے ہوتے تھے؟

سوال نمبر:3019

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے نبوت کے اعلان سے پہلے نکاح کیسے ہوتے تھے؟ حضرت رُقیہ اور حضرت کلثوم کے نکاح حضرت عثمان غنی سے پہلے لہب کے بیٹوں سے ہوئے تھے۔ یہ نکاح کیسے ہوئے تھے روشنی فرمائے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حمزہ رسول

  • مقام: سیالکوٹ
  • تاریخ اشاعت: 10 جنوری 2014ء

موضوع:نکاح

جواب:

اسلامی قوانین جاری ہونے سے پہلے جو قانون اور قاعدے تھے ان کے مطابق ہی نکاح ہوتے تھے۔ ویسے بھی نکاح ایجاب وقبول ہی ہوتا ہے۔ اس لیے اسلام سے پہلے جو بھی طریقہ تھا اس کے مطابق پڑھے گئے نکاح اسلام نے قائم رکھے۔ آج بھی جو جوڑا اسلام قبول کر لے اس کا پہلے والا ہی نکاح قائم رہتا ہے چاہے ان کا مذہب جو بھی تھا اور طریقہ کار بھی۔ اگر میاں یا بیوی دونوں میں سے ایک اسلام قبول کر لے دوسرے کو دعوت دی جائے گی اگر وہ بھی اسلام قبول کر لے تو ان کا نکاح قائم رہے گا۔ لہذا اسلام کا حکم اسلام قبول کرنے کے بعد لاگو ہوتا ہے۔ یہ معلوم نہیں ان کا طریقہ کار کیا تھا لیکن جو بھی تھا اس کے مطابق ان کا نکاح قابل قبول تھا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 01:18:51 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3019/