عید کے دن فوتگی ہو جانے پر لواحقین کو عید مبارک دینا کیسا ہے؟
سوال نمبر:2994
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ عید کے دن اگر وفات ہو جائے تو لواحقین کو عید کی مبارک دینے کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: شجاعت کاظمی
- مقام: راوالپنڈی
- تاریخ اشاعت: 10 جنوری 2014ء
موضوع:نماز عیدین
جواب:
اگر کوئی عید والے دن وفات پا جائے تو لواحقین کو عید مبارک دینے میں کوئی حرج نہیں
ہے، کیونکہ یہ کوئی اظہار خوشی کا کلمہ نہیں ہے بلکہ عید مبارک تو ایک دعائیہ کلمہ
ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 24 November, 2024 05:18:17 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2994/