کیا نفلی روزے کے دوران خون عطیہ کیا جاسکتا ہے؟
سوال نمبر:2981
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا نفلی روزوں کے دوران خون کا عطیہ دے سکتے ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: سید کشن منظر عابدی قادری
- مقام: کراچی، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2013ء
موضوع:اعضاء کی پیوندکاری | روزہ
جواب:
روزہ نفلی ہو یا فرض‘ خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ تاہم دورانِ روزہ خون نکلنے کی وجہ سے بےہوش ہو جانے یا کسی بھی مسئلہ کی بنا پر کوئی چیز کھلانے، پلانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 04:49:26 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2981/