کیا مؤمن کو مرتے وقت شیطان ظاہر ہوتا ہے؟
سوال نمبر:2972
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنا ہے کہ جب مسلمان مؤمن اپنے آخری وقت میں پہنچتا ہے یعنی موت کے قریب پہنچتا ہے تو اس کے ایمان کو تباہ کرنے کے لیے شیطان اس کے ماں باپ کی شکل میں آتا ہے کہ یہودی ہو کہ مر جاؤ یہ مذہب صحیح ہے یا کہتا ہے کہ عیسائی ہو کے مر جاؤ یہ مذہب صحیح ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو اس کے لیے کیا کرنا چاہیے اور اس صورت میں مبتلا ہونے والے مسلمان کو شیطان کے اچمبے سے کیسے بچایا جائے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: یاسر علی
- مقام: کندکوٹ سندھ، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2013ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
قرآن وحدیث میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ وقت نزع شیطان مسلمان مؤمنین کو یہودی یا عیسائی ہونے کی دعوت دیتا ہے، لہذا یہ بات درست نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 22 November, 2024 02:35:34 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2972/