کیا روزگار ملنے کا کوئی وظیفہ ہے؟
سوال نمبر:2966
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں چار سال سے ملازمت کی تلاش میں ہوں مگر مجھے ابھی تک نہیں ملی ہے؟ برائے مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: بلال احمد قادری
- مقام: کشمیر، انڈیا
- تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء
موضوع:وظائف
جواب:
آپ کےلیے بہترین مشورہ ہے کہ ملازمت کی تلاش بھی جاری رکھیں، لیکن ساتھ ساتھ کوئی
چھوٹے پیمانے پر کاروبار بھی شروع کر لیں تاکہ گھریلو ضروریات پوری ہوتی رہیں، لازمی
نہیں ہے کہ کہیں ملازمت ہی ملے تو کام کرنا ہے۔ درج ذیل وظیفہ حسب توفیق جاری رکھیں۔
حسبی الله ونعم الوکیل ونعم المولی ونعم النصیر.
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 05:14:40 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2966/