Fatwa Online

کیا حضرت علی (رض) اولین خلفاء کے جنازوں میں شریک ہوئے تھے؟

سوال نمبر:2949

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اگر حضرت ابو بکر، حضرت عمر، اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم سے محبت کرتے تھے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ ان تین لوگوں کی جنازہ میں کیوں‌ نہ آئے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مہدی محمد

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

موضوع:خلفائے راشدین و صحابہ کرام

جواب:

آج کل کچھ خارجیت زدہ لوگ جو مسئلے آج تک اختلافی نہ تھے ان میں اختلاف پیدا کر کے امت کو منتشر کرنا چاہتے ہیں۔ لہذا ہمیں دل ودماغ کی آنکھیں کھول کر قرآن وحدیث کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اگر خود کچھ سمجھ نہ آئے تو اہل علم صحیح العقیدہ کے پاس جانا چاہیے تاکہ ایمان بھی محفوظ رہ سکے اور مسئلہ بھی حل ہو جائے۔ ہمیں معلوم نہیں آپ نے یہ معلومات کہاں سے لی ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پہلے تینوں خلفائے راشدین کی نماز جنازہ میں شامل نہیں تھے۔ بہرحال یہ بات درست نہیں ہے۔ کیونکہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ پہلے تینوں خلفائے راشدین یعنی حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہم کی نماز جنازہ اور تدفین کے عمل میں شامل تھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 09:16:19 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2949/