کیا شفاء کی غرض سے نگینہ پہننا اسلام میں جائز ہے؟
سوال نمبر:2938
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا صحت کے غرض سے gem stone پہننا جائز ہے میں پہلے بیمار تھا لیکن ان کے متعلق کسی نے مجھے بتایا تو وہ پہننے سے میری صحت بہت بہتر ہو گئی ہے لیکن کئی لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کیا gem stone پہننا اسلام میں جائز ہیں؟ برائے مہربانی قرآن وحدیث سے جواب دیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: حسیب چشتی
- مقام: سری نگر
- تاریخ اشاعت: 18 نومبر 2013ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
اللہ تعالی شفا دینے والا ہے۔ اس نے آپ کو شفاء دی ہے۔ ڈھیروں دوائیں استعمال
کرنے کے باوجود بھی کئی شفاء نہیں پاتے اور کئی بلاوجہ بھی شفاء پا لیتے ہیں۔ یہ
اللہ تعالی کی مرضی ہے پتھر سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
قرآن مجید میں ہے:
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ.
اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفاء دیتا ہے۔
(الشعراء 26 : 80)
مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔
- اسلام میں پتھروں
اور نگینوں والی انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے؟
- عقیق پتھر کی
شرعی حیثیت کیا ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 24 November, 2024 07:42:31 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2938/