Fatwa Online

ایک وقت میں تین طلاق دینے سے کیا تینوں واقع ہو جاتی ہیں؟

سوال نمبر:2936

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ لکھتا ہوں کہ میں‌ نے اپنی بیوی کو طلاق تین مرتبہ اس نیت سے دی کہ میرے گھریلو معاملات سلجھ جائیں، گھریلو پریشانیاں پیدا نہ ہوں۔ میری بیوی اپنے خاوند کی خوشنودی حاصل کرے اور اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر کہیں نہ جائے۔ میں فتوی اہلسنت جماعت، مفتی صاحب قرآن وحدیث کو مدنظر رکھ کر اللہ تعالی کی تمام حدووں کو راز افشان می رکھ کر پوری کروں‌ گا۔ اللہ کو ناراض نہ کروں گا۔ اللہ کے رسول کو ناراض نہ کروں گا۔ رجوع کرنے کی تمام شقیں واحکام الہی کی مکمل تعمیل کروں گا۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ملک اللہ بخش

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 18 نومبر 2013ء

موضوع:طلاق  |  طلاق مغلظہ(ثلاثہ)

جواب:

بڑی حیرت ہوئی ہے آپ کا یہ جملہ پڑھ کر کہ آپ نے گھریلو معاملات سلجھانے اور خاوند کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنی بیوی کو طلاق دی ہے۔ وہ کون سے گھریلو معاملات ہیں جن کےلیے طلاق دینا (یعنی گھر اجاڑنا) ضروری تھا؟ اب گھر معاملات سلجھ گئے ہیں اور پریشانیاں ختم ہو گئی ہیں تو دوبارہ بیوی کی کیا ضرورت پڑ گئی ہے؟ کہیں ایسا نہ ہو پھر معاملات بگڑ جائیں؟ بہت افسوس ہوا ہے آپ کے اس رویہ پر کہ آپ کو تمام معاملات اور مشکلات کا حل بیوی کو قتل کرنے میں ملا بلکہ یہ تو آپ نے اس پر قتل کرنے سے بھی بڑا ظلم کیا ہے۔ اب یہاں دو صورتیں ہو سکتی ہیں۔ حرام، حلال کا مسئلہ ہے۔ انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے آفس میں آ جائیں تو پھر ہی فائنل بتا سکتے ہیں۔ اگر آپ خود فیصلہ کرنا چاہیں تو اللہ ورسول کو حاضر وناظر جان کر خود دیکھ لیں کیا صورت حال تھی۔

پہلی بات یہ ہے کہ اگر لڑائی جھگڑے اور غصے کی حالت نہیں تھی تو اس میں طلاق واقع ہو جاتی ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ اگر آپ نے لڑائی جھگڑے اور شدید غصہ کی حالت میں طلاق دی ہے پھر نہیں ہوئی لیکن اس غصہ کی جو شرائط قرآن وحدیث اور فقہائے کرام نے بیان کی ہیں ان کو ملاحظہ کرنے کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔

  1. کیا تین طلاقیں لکھ کر دینے کے بعد بھی قرآن و حدیث میں رجوع کی گنجائش ہے؟
  2. کس صورت میں طلاق ثلاثہ کو ایک طلاق مانا جائے گا؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 06:20:13 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2936/