کیا کوئی شخص زانیہ عورت سے پیدا شدہ لڑکی کا نکاح اپنی منکوحہ بیوی سے پیدا شدہ لڑکے سے کر سکتا ہے؟
سوال نمبر:2929
ایک شخص نے کسی عورت سے زنا کیا، جس سے وہ حاملہ ہو گئ اور وضع حمل کی صورت میں لڑکی پیدا ہوئی، کیا یہ شخص اپنی منکوحہ بیوی سے پیدا شدہ لڑکے کے ساتھ اس زانیہ عورت کی بیٹی کا نکاح کر سکتا ہے۔
سوال پوچھنے والے کا نام: محبتی مورزادو گورشانی
- مقام: جیکب آباد سندھ
- تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2014ء
موضوع:متفرق مسائل | نکاح
جواب:
ماں یا باپ دونوں میں سے کوئی بھی مشترک ہو تو نکاح جائز نہیں ہے۔ تولد نکاح سے ہو یا بدکاری سے
دونوں صورتوں میں ایسے بچوں کا آپس میں نکاح نہیں ہو سکتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 09:14:09 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2929/