قرآن مجید غلطی سے گر جانے پر کیا کفارہ ہے؟
سوال نمبر:2925
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ قرآن مجید غلطی سے گرنے کا مالی کفارہ (جیسے ہدیہ وغیرہ دینا) تاوان کا کوئی ثبوت احادیث یا فقہ میں ہے یا نہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ اسحاق
- مقام: کوئٹہ، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2014ء
موضوع:تلاوت قرآن مجید
جواب:
قرآن مجید اگر غلطی سے گر جائے تو کوئی کفارہ نہیں ہے۔ بس اللہ تعالی سے معافی
مانگیں۔ اگر کوئی چاہے تو حسب توفیق صدقہ کر دیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 11:41:44 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2925/