Fatwa Online

کیا دورِ حاضر میں بھی مسلم افواج جنگ کی صورت مفتوحین کو غلام بنائیں گے؟

سوال نمبر:2921

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا آج بھی اسلامی ممالک جنگ کے دوران دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرح مجرموں کو قید کریں گے اور انہیں اسی طرح غلام بنائیں گے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عدنان انصاری

  • مقام: نا معلوم
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

موضوع:جہاد

جواب:

اسلام نے تو غلامی کا تصور ختم کر دیا ہے۔ جو بھی کفارہ دیکھ لیں اس میں غلام آزاد کرنے کا اختیار ضرور پایا جاتا ہے۔ آج کل اس طرح کی جنگیں نہیں رہیں نہ ہی وہ دور ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں جنگی قیدی بنیں بہرحال جو لوگ بھی ہونگے ان کو دونوں طرف تبدیل کر لیا جائے گا۔ یعنی اپنے قیدیوں کو آزاد کروانے کے لیے دشمن کے لوگوں کو بھی آزاد کر دیا جائے گا نہ کہ غلام بنایا جائے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا اسلام میں‌ لونڈیوں سے بغیر شادی کے جماع کی اجازت تھی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 09:35:43 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2921/