Fatwa Online

کیا سورۃ التغابن کی تلاوت کرنے سے عمر دراز کی جاتی ہے؟

سوال نمبر:2910

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس پانچ سورت ہے اس میں سورۃ التغابن کے حوالے سے حدیث پاک لکھی ہے کہ حضرت ابی بن کعب سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو سورۃ التغابن کی تلاوت کرے گا اس کی عمر دراز کی جائے اور اچانک آنے والی موت کو اٹھا لیا جائے گا۔ کتاب العمل کا نام ساتھ لکھا ہے یہ کتاب العمل کونسی کتاب ہے۔ اور کیا یہ حدیث مبارکہ صحیح ہے؟ اور دعا گنج شکر کی اہمیت بتا دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: فاریہ

  • مقام: ہانگ کانگ
  • تاریخ اشاعت: 09 جولائی 2014ء

موضوع:تلاوت‌ قرآن‌ مجید

جواب:

جی ہاں! یہ حدیث مبارکہ صحیح ہے اور مستند کتب میں‌ موجود ہے جو مع حوالہ درج ذیل ہے:

عن النبی صلی الله علیه وآله وسلم من قرأ سورة التغابن دفع موت الفجأة.

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے سورۃ التغابن کی تلاوت کی، اس سے اچانک آنے والی موت اٹھا لی جاتی ہے۔

  1. ابو اسحاق احمد بن محمد بن ابراھیم، تفسیر الثعلبی، 9 : 325، دار احیاء التراث العربی بیروت۔ لبنان
  2. قاضی ناصر الدین ابی سعید عبداللہ بن عمر بن محمد الشیرازی البیضاوی، انوار التنزیل واسرار التاؤیل، 5 : 347، دار الفکر بیروت
  3. ابی السعود محمد بن محمد العمادی، تفسیر ابی السعود، 8 : 259، دار احیاء التراث العربی بیروت
  4. جمال الدین عبد اللہ بن یوسف بن محمد الزیلعی، تخریج الاحادیث والاثار، 4 : 44، دار ابن خزیمۃ الریاض

آپ نے واضح نہیں کیا کہ آپ کتاب کنز العمال کے بارے میں پوچھنا چاہتی ہیں یا ’’کتاب‘‘ کی اصطلاح جو عربی کتب کی فہرست بناتے وقت استعمال کیے جاتے ہیں، اس کا حوالہ دے رہی ہیں؟ بہر حال دونوں کی وضاحت کچھ اس طرح سے ہے کہ:

کنز العمال احادیث کے مجموعے کی کتاب ہے جس میں‌ مختلف کتب سے احادیث جمع کی گئی ہیں۔

اگر کتاب العمل لکھا ہے تو یہ کتاب بمعنی باب ہے۔ جیسے اردو کتب میں بھی فہرست میں‌ ابواب بندی ہوتی ہے، اسی طرح عربی کتب میں لفظ کتاب استعمال ہوتا ہے۔

جہاں تک دعائے گنج شکر کی بات ہے تو یہ ہمارے علم میں نہیں ہے، البتہ دعائے پنج گنج اور دعائے گنج العرش مختلف کتب میں‌ موجود ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 03:44:57 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2910/