Fatwa Online

خواب میں سانپ اور جڑواں بیٹوں کو دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:2907

السلام علیکم میرے شوہر کو کچھ دن پہلے خواب آیا تھا بقول ان کے میں نے خواب میں ایک سانپ دیکھا پہلے میں اس سے ڈر جاتا ہوں پھر میں سوچتا ہوں کہ نیشنل جیو گرافک میں بھی تو سانپ پکڑتے ہیں ان کو تو کچھ نہیں کہتے۔ میں سانپ کو پکڑتا ہوں تو وہ مجھے ڈنک مار لیتا ہے۔ جب ان کو یہ خواب آیا تو ان کی طبیعت خراب تھی ان کو بخار تھا۔ دوسری رات ان کو خواب آیا کہ ہمارے ہاں دو جڑواں بیٹے پیدا ہوئے ہیں۔ ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتا دیں میں بہت پریشان ہوں کیوں کہ پہلے خواب میں ان کو سانپ نظر آیا اور میں نے آپ کی ہی ویب سائٹ میں پڑھا تھا کہ بیماری میں سانپ نظر آنا موت کی علامت ہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: نصرت جاوید

  • مقام: پاکستان لاہور
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

اگر خواب میں دیکھا کہ اس کے ہاں بہت سے پیدا ہوئے ہیں تو دلیل غم وخزن ہے۔ مگر پیدا ہونے والے بچے مذکر ہوں تو انجام کا درست ہو گا اور مونث ہوں تو انجام برا ہو گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
خواب میں سانپ یا سپولیئے دیکھنا کیسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 02 May, 2024 07:49:34 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2907/