کسی بات پر بڑوں کے انکار پر چھوٹوں کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:2892
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ تمام تر کوششوں کے بعد اگر بڑے (والدین، بھائی، چچا وغیرہ) کسی کی بھی بات کو ماننے سے انکار کر دیں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: حسنین خالد
- مقام: اسلام آباد
- تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء
موضوع:اولاد کے حقوق
جواب:
آپ نے واضح نہیں کیا کہ آپ کیا بات منوانا چاہتے ہیں؟ اگر کوئی جائز مطالبہ ہے تو
بڑوں کو مان لینا چاہیے۔ یا کسی ناجائز بات کا مطالبہ وہ آپ سے کریں تو آپ اس کا
انکار کر سکتے ہیں، لیکن اگر بڑے صحیح بات بتا رہے ہوں تو چھوٹوں پر بھی لازم ہے کہ
وہ ان کی بات مانیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 25 November, 2024 09:18:51 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2892/