کیا قرض لیکر منت پوری کرنا جائز ہے؟
سوال نمبر:2888
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر منت کا ارادہ کرتے وقت انسان دیگ کا تصور کرے کہ غرباء میں تقسیم کروں گا مگر بعد میں حالات درست نہیں ہوتے تو کیا قرض لیکر صدقہ منت پورا کرنا جائز ہے؟ یا حسب توفیق جو بھی تقسیم کیا جائے درست ہو گا۔
سوال پوچھنے والے کا نام: فاطمہ علی
- مقام: نو شہرہ
- تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء
موضوع:قرض | نذر یا منت
جواب:
چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہیں اور تصور بھی وہی کرنا چاہیے جس کی امید ہو۔ لہذا
اگر اب آپ کے حالات ٹھیک نہیں رہے تو حسب توفیق جو بھی ہے صدقہ کر دیں۔ غریب غربا میں
تقسیم کر دیں، قرض اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 10:38:00 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2888/