Fatwa Online

دوران عدت شادی کیوں جائز نہیں ہے؟

سوال نمبر:2882

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ دوران عدت شادی کیوں جائز نہیں؟ اگر مجبوری کے تحت عورت شادی کر لے تو کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ظفر اقبال

  • مقام: بارسلونا
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

موضوع:عدت کے احکام  |  نکاح

جواب:

عدت پوری کرنا اس لیے ضروری ہوتی ہے کہ معلوم ہو جائے عورت حاملہ ہے کہ نہیں یعنی رحم کا خالی ہونا معلوم ہو جائے۔ اگر عدت پوری نہ کی جائے تو معلوم نہیں ہو گا حمل پہلے شوہر کا ہے یا دوسرے کا، پیدا ہونے والا بچہ متنازعہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے دوران عدت شادی کرنا جائز نہیں ہے۔

کسی بھی صورت میں اگر عورت دوران عدت کسی دوسرے شخص سے نکاح کر لے تو نکاح منعقد نہیں ہو گا۔ طلاق بائن کی صورت جس میں دوبارہ نکاح ممکن ہو عدت کے اندر ہی پہلے شوہر سے نکاح ہو سکتا ہے یا پھر رخصتی یا خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت نہیں ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 04:42:21 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2882/