Fatwa Online

لڑکی اور لڑکے کے لئے شادی کا مناسب وقت، عمر کیا ہونا چاہئے؟

سوال نمبر:2881

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ لڑکی کی عمر 18 سے کم ہو تو شادی کا کیا حکم ہے؟ نیز بتائیں کہ لڑکی اور لڑکے کے لئے شادی کا مناسب وقت، عمر کیا ہونا چاہئے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ندیم تبسم

  • مقام: ہانگ کانگ
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

موضوع:نکاح

جواب:

لڑکا لڑکی جب بالغ ہو جائیں شادی کر سکتے ہیں۔ البتہ ملکی قانون کے مطابق لڑکے کی عمر اٹھارہ (18) سال اور لڑکی کی عمر سولہ (16) ہونا ضروری ہے۔ باقی شادی کا مناسب وقت وہی ہے جب دونوں عاقل بالغ ہوں اور لڑکا جسمانی اور مالی دونوں طرح کے حقوق پورے کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 04:10:00 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2881/