Fatwa Online

کیا صدقہ خیرات کے لیے قسطوں پر بکرے حاصل کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:2860

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ آج ایک بینر پر تحریر تھا کہ : صدقہ و خیرات کے لئے قسطوں پر بکرا حاصل کریں بہت پریشان ہوا اور خوشی بھی ہوئی کہ موٹر سائیکل کی طرح بکرے بھی نیاز کے لئے قسطوں پر ملتے ہیں‌۔ مگر شرعی جواب دیں کیا یہ درست ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام نبی

  • مقام: راجہ بازار راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

موضوع:صدقات

جواب:

صدقہ خیرات کے لیے قسطوں پر بکرے حاصل کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ ایک طرف صدقہ دے رہے ہیں اور دوسری طرف اپنے اوپر قرضہ چڑھا رہے ہیں۔ اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ لہذا شرعا ایسا عمل جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 05:02:46 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2860/