ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
سوال نمبر:2849
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ بتائیں۔ نیز کس دن ناخن کاٹنا سنت ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: نور الہی بخش
- مقام: کراچی
- تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء
موضوع:جسمانی صفائی
جواب:
ناخن کاٹنے (تراشنے) سنت ہیں۔ کوئی دن یا مخصوص طریقہ نہیں ہے۔ جس طرح آسانی ہو
تراش سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ چالیس دن مدت ہے۔ اس سے زیادہ دن گزرنے پر ناخن نہ تراشنا
گناہ ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 02:35:07 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2849/